• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر کورونا کا شکار، آئی سی یو میں داخل

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر میں کورونا وائرس کی معتدل علامات موجود ہیں اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ گلوکارہ کو ممبئی کے ایک مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو ) میں احتیاطی طور پر رکھا گیا ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے لتا منگیشکر کی طبیعت بہتر ہے۔معروف پاکستانی اداکار عمران عباس، عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لتا منگیشکر کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس پر لتا جی کی جانب سے عمران عباس کو ملنے والا آٹوگراف بھی موجود ہے۔اْنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ وہ لتا جی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اہم خبریں سے مزید