• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی اطلاعات،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو پیشی کا دوبارہ نوٹس

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو پیشی کیلئے پھر نوٹس بھیج دیا۔قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکوایک بار پھر کمیٹی میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ کمیٹی نے رانا شمیم کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کے سابق صدرجاوید ہاشمی کوبھی اجلاس میں طلب کرلیا اور انہیں نوازشریف کو ہٹانے کے حوالے سے انکشافات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی نے جاوید ہاشمی سے وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کا راستہ ہموارکرنے کے بیان کے بارے میں تفصیل مانگی ہے۔

اہم خبریں سے مزید