• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے دائمی وارنٹ،جائیداد ضبطی کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئےانکی جائیداد ضبطی کے احکامات جاری کر دیئے، عدالت نے دونوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا بھی حکم دیا،عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کیلئے 30 روز کی مہلت دی گئی،ادھر احتساب عدا لت لاہور نے پیراگون ریفرنس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔گزشتہ روز پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کے کیسز کی سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیو ٹرنے عدالت کو بتا یا کہ رابعہ عمران اور عمران علی تا حال پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انکی گرفتاری تک وارنٹ برقرار رکھنے کا حکم دیا، احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف تحریری حکم بھی جاری کیا جس کے مطابق نیب نے احتساب عدالت میں رابعہ عمران سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید