• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ: حمیدہ کشش

صفحات: 144، قیمت: 500روپے

ناشر: کشش پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی۔

حمیدہ کشش بنیادی طور پر شاعرہ ہیں اور افسانہ نگار بھی۔ افسانہ نگار کا ناول نگار بننا کوئی تعجب کی بات نہیں۔ ان تینوں حوالوں سے ان کی کتابیں بھی موجود ہیں۔ ایک پبلشر کے طور پر بھی ان کی شناخت بن رہی ہے۔ زیرِنظر کتاب سچّی محبّتوں کی منظوم داستانوں پر مشتمل ہے۔ اس نوعیت کا کام، نثر میں تو بہت ہوا ہے، لیکن تاریخی داستانوں کو منظوم کرنا ایک اچھی کوشش ہے۔ 

انہوں نے منظوم داستانوں کی تاریخ کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔ یہ ایک منفرد کام ہے، جسے تاریخی دستاویز بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس کتاب سے شاعرہ کی ژوف نگاہی کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ وہ سکّہ بند شاعرہ نہیں، لیکن انہوں نے منظوم داستان لکھ کر بڑے بڑوں کو حیرت میں ڈال دیاہے۔ ان کے اس کمالِ ہنر مندی کی داد نہ دینا بھی زیادتی ہوگی کہ انہوں نے پوری کتاب کی شاعری ایک ہی بحر میں تخلیق کی ہے۔ انہوں نے تمام داستانیں، مثنوی کے پیرائے میں لکھ کر اپنے اسلاف کی تقلید کی ہے۔

جن پر تبصرہ ممکن نہیں!!

ذیل میں اُن کتب اور رسائل و جرائد کی تفصیل دی جارہی ہے،جن پر تبصرہ ممکن نہیں۔ان میں سےکچھ کی ایک جِلد موصول ہوئی ہے،کچھ کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے۔اور کچھ کی تاریخِ اشاعت2021ء سے قبل کی ہے۔

٭ پندرہ روزہ صحیفہ اہلِ حدیث، مدیر ،عبدالعظیم حسن زئی (ایک جِلد، 56 صفحات) ٭ماہ نامہ فہمِ دین، مدیر، محمّد خرم شہزاد(ایک جِلد ،46 صفحات) ٭ترجمان القرآن، مدیر پروفیسر خورشید احمد(ایک جِلد) ٭پنچم،فائزہ رعنا، مقصود ثاقب(ایک جِلد) ٭فلسفہ عام آدمی،مسعود احمد(ایک جِلد)٭مثنوی سیف الملوک، حضرت میاں محمّد بخش حصّہ اوّل، پروفیسر سعید احمد(ایک ،ایک جِلد)٭میری ذات ذرہ بے نشاں، خاور اقبال(ایک جِلد، 77صفحات)٭ قولِ فصیل، قطب الدین عابد (ایک جِلد، 2017ء)۔

جو مصنّفین اور اشاعتی ادارے تبصرے کے لیے کتب بھیجنا چاہتے ہیں، ازراہِ کرم درج ذیل باتوںکا خیال ضرور رکھیں:٭چھوٹے چھوٹے کتابچے،پمفلٹ وغیرہ روانہ نہ کیے جائیں کہ ایک سو سے کم صفحات کی کتب کا تعارف شامل نہیں کیا جاتا٭جو کُتب کسی فرقے، مذہب، گروہ، ادارے یا طبقے کے خلاف لکھی گئی ہوں گی، اُن پر تبصرہ نہیں ہوگا٭جن کتابوں پر ایک بار تبصرہ ہوچُکا،دوبارہ قطعاً ارسال نہ کی جائیں٭ایسی کتابیں، جو اسکولزاور کالجز کے نصاب سے متعلق ہوں، اُن پر بھی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا٭ہر کتاب کی دو جِلدیں آنا ضروری ہیں، ایک کتاب موصول ہونے پر تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں،2020ء میں شایع ہونے والی کسی بھی کتاب پر رواں برس تبصرہ ممکن نہیں ہو گا،البتہ 2021ء کی شایع کردہ کتابوں پر تبصرہ کردیا جائے گا۔اور یہ فیصلہ کتابوں کی کثیر تعداد اور مصنّفین اور اشاعتی اداروں کے طویل انتظار کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔صفحے کا عنوان’’نئی کتابیں‘‘ہے، لہٰذا ہماری کوشش یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نئی کتب شامل ہوں، نہ کہ گزشتہ برس کی شایع شدہ۔سو، براہِ کرم 2020ء کی کوئی کتاب اب ارسال کرنے کی زحمت نہ کریں۔تبصرے کے لیے کتابیں صرف اس پتے پر ارسال کی جائیں۔

ایڈیٹر’’سنڈے میگزین‘‘،روزنامہ جنگ ،شعبۂ میگزین

اخبار منزل، آئی آئی چندریگر روڈ،کراچی