• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ کے ضمنی، خصوصی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے،انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانی فارم پیر 17 جنوری سے جمعہ 21 جنوری تک وصول کیے جائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید