• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے اور سرفراز کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہئے، کامران اکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ اب مجھے اور سرفراز احمد نہیں قومی ٹیم میں روحیل نذیر، بسم اللہ، حسن اور محمد حارث جیسے کرکٹرز کو شامل کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی محمد رضوان کے ساتھ کسی نوجوان کو تیار کرے۔ رضوان کو ہماری جانب سے کسی دباؤ کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔کامران اکمل نے کہا کہ صرف پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ مرکوز کررہا ہوں کیونکہ رضوان مکمل طور پر سیٹ ہے اور ہمیں ہر ممکن طریقے سے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

اسپورٹس سے مزید