• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی مالیاتی بل میں عام آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا‘ مزمل اسلم

کراچی (این این آئی)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ضمنی مالیاتی بل میں عام آدمی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ چکن،ڈبل روٹی پر ٹیکس لگانے کی خبریں درست نہیں‘ حکومت نے عام آدمی پر ایسا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا۔ضمنی مالیاتی بجٹ پچھلے ایک ہفتے سے قائمہ کمیٹیوں میں زیربحث تھا۔آئی ایم ایف کے سارے پروگرام اپوزیشن نے لیے ہیں، 2018 میں ہماری حکومت آنے سے پہلے مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے پاس قرضہ لینے کیلئے گئے تھے اس پر آئی ایم ایف کا جواب تھا کہ الیکشن ہورہے ہیں اگر مسلم لیگ ن جیت جاتی ہے تو آجائیے گا۔

ملک بھر سے سے مزید