• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے FIA کو بشیر میمن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکدیا

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی اپنے خلاف جاری انکوائریز کا ریکارڈ نہ دئیے جانے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے ایف آئی اے کو بشیر میمن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشیر میمن کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کی درخواست پر وفاقی حکومت کے لاء افسر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرتے ہوئےسماعت 3 فروری تک ملتوی کردی ۔ بشیر میمن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے نے میرےخلاف 3 مقدمات درج کر رکھے ہیں،سیشن عدالت سے 31 جنوری تک عبوری ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید