پشاور، سوات (مانیٹرنگ ڈیسک، نما ئندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے ضلع پشاورسمیت نوشہرہ، مردان، چارسدہ، تخت بھائی، ملاکنڈ، لوئیر دیر، باجوڑ،سوات اوردیگرعلاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ،مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا، زلزلے کے جھٹکے اس قدرشدید تھے کہ لوگ خوف سے گھروں اوردکانوں سے نکل کرکھلی جگہ پر کلمہ طیبہ کاوردکرتے رہے۔