• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف کی فرضی کہانیاں مسترد، ان کا جنگی جنون امن کیلئے خطرہ، پاکستان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیادالزامات اور دعوے سختی سے مسترد کردئیے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کی اپنی پریس کانفرنس میں بیان کردہ فرضی کہانیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے جن میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار نام نہاد ʼʼلانچ پیڈزʼʼ اور ʼʼتربیتیʼʼ کیمپس کی موجودگی کا اشارہ کیاگیا تھا۔ ترجمان کے مطابق انڈین جنرل کا بیان مقبوضۃ جموں وکشمیر میں بلاتعطل جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی جنرل کے بے بنیاد الزامات نئی بات نہیں کیونکہ یہ پاکستان مخالف اْس پراپگنڈے کا حصہ ہیں جس کا بھارت میں برسراقتدار ʼبی جے پیʼ،ʼ آر ایس ایسʼ دونوں ہی پرچار کرتے آرہے ہیں، بھارتی حکومت ʼʼاکھنڈبھارتʼʼ کی پریشان خیالی اورخودفریبی کے نظریہ سے جنم لینے والے جنگی جنون اور توسیع پسندانہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید