• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن میں تحریک عدم اعتماد لانے پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوسکا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان سارہ الیاس کے پہلے سوال کیا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوسکتی ہے؟

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اپوزیشن میں تحریک عدم اعتماد لانے پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوسکا۔

آئی ایم ایف سے ذلت آمیز معاہدہ کیا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک پر حکومتی اختیار ختم ہوگیا ہے۔ 

مظہر عباس نے کہا کہ اپوزیشن میں تحریک عدم اعتماد لانے پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

نمبرز گیم دیکھیں تو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی مشکل ہے، منی بجٹ کی منظوری سے پی ٹی آئی کے لوگ پریشان ہیں۔

اہم خبریں سے مزید