• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی دائرہ اختیار پر ایف آئی اے کا اعتراض منظور

لاہور(نمائندہ جنگ) بینکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کے عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض منظور کرتے ہوئے چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا ،ایف آئی اے کو 7روز تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔ایف آئی اے کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت اور عدالتی دائرہ اختیار کی سماعت ہوئی، بینکنگ جرائم کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے سماعت کی، شہباز شریف کے وکیل نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا جبکہ حمزہ شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ،شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے بینکرز کو کلین چٹ دے دی ،ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کا کوئی رول نہیں ہے ، بینکنگ جرائم کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کی عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست منظور کرلی اور چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا ،ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت بھجوانے کی استدعا کی تھی ،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر عدالت مناسب سمجھے تو کیسز سینٹرل جج کے پاس بھجوا دے ۔

اہم خبریں سے مزید