• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کیس، راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے فریقین کو 19جنوری کو طلب کرلیا

راولپنڈی (اے پی پی، جنگ نیوز) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے سانحہ مری کے خلاف دائر پٹیشن کی ابتدائی سماعت کے بعد پٹیشن کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ آئین کی آرٹیکل199کے تحت رضوان الٰہی ایڈووکیٹ اور بابرہ مختار ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر، مری پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری، راولپنڈی کی ضلعی اور مری کی تحصیل انتظامیہ کے علاوہ وزارت سیاحت کو فریق بنایا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مری میں ایک رات کیلئےہوٹل کا کرایہ 25ہزار روپے ظلم ہے ، انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ محمد فہد بشیر اور سیدہ ماریہ ناصرایڈووکیٹس کے ذریعے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار راولپنڈی کی رہائشی ہے اورمری مال روڈ سے25کلو میٹر کی مسافت پر درخواست گزار کاآبائی گاؤں دھیر کوٹ ستیاں ہے 5جنوری کو درخواست گزار اپنی ہمشیرہ کے گھر آبائی گاؤں گئی لیکن واپسی پر طوفانی برفباری کی وجہ سے راستے بند ہو گئے۔

اہم خبریں سے مزید