• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی مجموعی صورتحال پر چیئرمین سینیٹ سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین سینیٹ ہاؤس میں رکنِ قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ اور رکنِ قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید