اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ایچ آر آئی ایس کو اپ ڈیٹ کرنے کےلیے تمام فیلڈ دفاتر سے ملازمین کاڈیٹا طلب کر لیا ، ایف بی آر کی جانب سے تما م ان لینڈریونیودفاترکے چیف کمشنرز ، ڈی جیز اورکلکٹرز آف کسٹم ، چیف کلکٹرز اور ڈی جیز کے نام جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ جنوری میں مجاز اتھارٹی کی جانب سے مراسلہ جاری کیاگیا تھا کہ ایچ آر آئی ایس کےڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیےملازمین کا تمام ڈیٹا فراہم کیا جائے اس حوالے سے دوبارہ ہدایت کی جاتی ہےکہ جن فیلڈ دفاتر نے اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں وہ 10روز کے اندر ہیڈکوارٹر کو معلومات فراہم کریں تاکہ ایچ آر آئی ایس کےڈیٹا بیس کو بروقت اپ ڈیٹ کیاجائے۔