کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )ساکنانِ شہر قائد کا عالمی مشاعرہ28 مارچ کو ہوگا،ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ہم نے تابندہ روایت کو زندہ رکھا ہے،پیرزادہ قاسم، محمود خان، عبدالحسیب خان کی جنگ سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پہلا عالمی مشاعرہ 1989 میں نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا تھا،جس میں 30ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔ہم نے اس تابندہ روایت کو زندہ رکھنا ہے۔کراچی کے ممتاز شاعر، ادیب اور ثقافتی اداروں کے سربراہ اکٹھے ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ساکنان شہر قائد کی اہم تقریب میں سابق سینیٹر اور سرپرست عالمی اردو مشاعرہ عبدالحسیب خان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، جس میں ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، منتظم اعلی ساکنان شہر قائد محمود احمد خان،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سیکریٹری پروفیسراعجاز فاروقی سمیت اہم ادبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے محمود احمد خان نے بتایا کہ عالمی اردو مشاعرہ 28 مارچ کو اپنی شاندار روایت کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔