کراچی (اسد ابن حسن) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس کی ایما پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پرویز احمد چانیڈیو نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشن سی پی او کراچی، ڈپٹی انسپیکٹر جنرل کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس اسٹیبلشمنٹ سندھ کراچی اور انچارج مانیٹرنگ برانچ کومراسلے تحریر کیے ہیں۔ مراسلوں میں تحریر کیا گیا ہے کہ 2016 سے 2018 تک پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیوں میں منتخب ہونے والے کانسٹیبلز کے ڈومیسائلز جعلی تھے جبکہ انہوں نے کراچی کے ڈومیسائل پیش کیے جبکہ ان کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ کراچی کا تھا۔