کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور سندھ کابینہ میں محکمہ بلدیات کے وزیر سید ناصر حسین شاہ اور پی پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے الگ الگ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ،شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کو بریفنگ دی کہ کراچی میں عوام کی سہولت کیلئے الیکٹرانک بسوں کا گلشن معمار سے ٹاور تک نیا روٹ کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ پیپلز بس سروس کے تحت ٹنڈوالہیار سے حیدرآباد، شکار پور سے سکھر اور خیرپور سے روہڑی کے درمیان بسیں چلائی جائیں گی،دریں اثنا سید ناصر حسین شاہ نے بھی بلاول بھٹو سے سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے مقامی حکومتوں میں بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق چیئرمین پی پی پی سے رہنمائی لی۔