کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کراچی علی مردان اور متروکہ وقف بورڈ کے ہدایت اور مشترکہ کاروائی میں کراچی کے قدیم علاقے بھیم پورہ میں 160 دکانیں اور سات گودام سربمہر کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کراچی زون نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی ہے۔