کراچی (نیوز ڈیسک)اے آئی کا بڑھتا ہوا اثر،عالمی مارکیٹ میں روایتی ملازمتوں کے خاتمے کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی انٹر ایکٹو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 تک مصنوعی ذہانت اور خودکاریت نے عالمی لیبر مارکیٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے، جس سے دفتری اور تخلیقی شعبوں کی ملازمتیں سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔