• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہےپایک طرف عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف حکمران عوام کے ٹیکسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ شاہ خرچیاں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
اہم خبریں سے مزید