کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، مزید 1800 روپے فی تولہ کم ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18ڈالر فی اونس کی کمی سے 5018 ڈالر سے کم ہو کر 5000 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1800 روپے فی تولہ کی کمی سے 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے فی تولہ ہو گئی۔