• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان حادثہ، صدر زرداری نے متعلقہ حکام سے رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ، کامرس رپورٹر ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں ایک نجی ادائیگی مقام پر پیش آنیوالے افسوس ناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ صدرِنے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کو فوری طور پر رحیم یار خان پہنچنے کی ہدایت کی،ادھرصدر کی ہدایت پر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد رحیم یار خان روانہ ہو گئیں ۔
اہم خبریں سے مزید