کراچی( افضل ندیم ڈوگر )لاہور میں طوفان بادو باراں اور پشاور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ اپریشن متاثر رہا جہاں کی 50پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ پشاور کی تین پروازوں کو اسلام اباد اتارا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دھند کے باعث شارجہ العین جدہ سے پشاور پہنچی پروازیں جی 9554، پی کے 258 ایس وی 796 کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا۔ پشاور ایئرپورٹ 10 گھنٹے بند رہا۔ 14 پروازیں متاثر ہوئیں۔ دوپہر کے بعد پروازوں کی پشاور امد و رفت شروع ہوئی۔ لاہور میں شدید بارش کے دوران ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے طوفان بادوباراں رپورٹ ہوا جس کی وجہ سے لگ بھگ 36 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔