اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آرنے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے 2اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیے ،ایک افسر کی ملازمت میں بحالی ، دوسرے کی سزا تبدیل ۔ ایف بی آر کےنوٹیفکیشن نمبر 0400-C-IV/2026کے مطابق وفاقی سروس ٹربیونل اسلام آباد کے فیصلے (اپیل نمبر 05(P)CS/2023) کی روشنی میں اصغر کمال، انسپکٹر کسٹمز، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ کوہاٹ پر بورڈ کے نوٹیفکیشن نمبر 3875-C-III/2022 تحت عائد معمولی سزا “تین سال کے لئے پے اسکیل میں تین درجے تنزلی بغیر مجموعی اثر ” کو تبدیل کرتے ہوئے اسے “سنسر” کی سزا میں تبدیل کر دیا ۔ دریں اثنا ایف بی آر نے نوٹیفکیشن نمبر 0381-C-IV/2026 جاری کرتے ہوئے وفاقی سروس ٹربیونل اسلام آباد کے کے فیصلے (اپیل نمبر 623(R)CS-2022 بمعہ ایم پی نمبر 21/2023) کی تعمیل میں منصب شاہ، انسپکٹر کسٹمز (بی ایس 16) کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کو سرکاری ملازمت میں بحال کر دیا ۔ وہ اس سے قبل بورڈ کے نوٹیفکیشن ..مبر 1916-C-IV/2025 کے تحت ڈی نوو کارروائی کے نتائج سے مشروط عارضی طور پر بحال کئے گئے تھے تاہم کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ لاہور نے نوٹیفکیشن نمبر 01/Confl-08(07)/2019/809 کے ذریعے ڈی نوو انکوائری میں ان پر عائد الزامات سے بری قرار دے دیا جس کے بعد انہیں یکم مارچ 2022 سے ملازمت میں بحال تصور کیا گیا ۔