کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے افسران کی جعلی شناخت استعمال کرکے بھتہ وصول کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد الیاس اور شہزور چنا شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے خود کو ایف آئی اے کے افسران ظاہر کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ریٹیلرز/ایجنٹس اور دیگر سرکاری محکموں کے اہلکاروں سے بھتہ وصول کرتے رہے۔