دبئی (اے ایف پی) خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی صدر محمد بن زاید کا رابطہ ہوا ہے ،دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے حملوں پر اظہار تشویش کیا ہے ،سفارتی حل کو ترجیح دینے پر اتفاق اور کشید کم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی وام (WAM) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اماراتی صدر محمد بن زاید نے خلیجی ممالک پر ایران کی جوابی کارروائیوں پر گفتگو کی اور گزشتہ برس ہونے والی عوامی کشیدگی کے بعد اپنی دوسری ٹیلیفونک گفتگو میں یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔