کراچی (نیوز ڈیسک) اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس عام 31مارچ 2026ء کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 16مارچ 2026ء کو کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر سال 2025-26 کی سالانہ رپورٹ اور سال 2025ء کے حسابات کی رپورٹ کی منظوری دی اور حالیہ اور پرانے واجبات کی وصولی کیلئے سیکرٹریٹ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ملک میں پرنٹ میڈیا اور آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کیا۔اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی۔ سینیٹر سرمد علی (صدر)، محمد اطہر قاضی(سیکرٹری جنرل)، شہاب زبیری(نائب صدر)، بلال فاروقی، فوزیہ شاہین، نجم الدین شیخ ، محمد یونس مہر ، قاضی اسد عابد، سید اکبر طاہر ، جاوید مہر شمسی، عامر ملک ، طاہر قریشی ، زاہدہ عباسی، مبشر میر، ہمایوں گلزار جبکہ محسن بلال (جوائنٹ سیکرٹری)، نوید کاشف (فنانس سیکرٹری)، محسن سیال ، عنصر محمود بھٹی، نوید چوہدری، بلال محمود، عدنان فیصل، امتنان شاہد، ایس ایم منیر جیلانی ، فیصل زاہد ملک، محمد اویس خوشنود، عرفان اطہر اور محمد وسیم نے بذریعہ زوم شرکت کی۔