• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) دو لڑکیوں سمیت پانچ خواتین اغواء ہو گئیں۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں نسرین بی بی کی بیٹی (ر) اغواء ہو گئی ۔گوجر خان کے علاقہ سے محمد شعبا ن کی بیوی (ح) کو دانی نے اغواء کر لیا۔تھانہ صدر واہ پولیس کو وزیراں بی بی نے درخواست دی کہ 2جنوری کو میری 15سالہ بیٹی (ث )اور میری بہن کی17سالہ بیٹی( ک) کو کچھ لوگ گھر سے گن پوائنٹ پر اُٹھا کے لے گئے جن کے نام عبدالرازق،سوریا مصطفی، عبدالخالق، کامران، عبداللہ ہیں ان کے سمیت دیگر نامعلوم افراد بھی تھے ۔ہم ان کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ ہم بچیوں کو کچھ روز تک واپس بھیج دیں گے مگر ابھی تک بچیاں گھر واپس نہیں آئیں اور اب ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔تھانہ سہالہ پولیس کو (ث) نے بتایاکہ ملزم آصف نے زبردستی زیادتی کی۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو اتفاق شاہ نے بتایاکہ نامعلوم نے اسکی اہلیہ کو اغواء کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید