• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راعلپنڈی ، اسلام آباد سے مزید 7 گاڑیاں 21 موٹر سائیکل غائب، لاکھوں کی چوریاں

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 105وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ7کاریں، ایک ٹریکٹر اور 21مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پہلے درج نہ ہونیوالے واقعات کے 107 مقدمات بھی درج کیے ۔ ، تھانہ ویمن کے علاقے میں طوبیٰ کے گھر سے روبینہ ملازمہ ڈیکوریشن پیس 28لاکھ روپے مالیتی لے اڑی۔ تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں شہری کےساتھ دو دن میں دووارداتیں ہونے پر دو مقدمات درج کرلیے۔ جواد رجب عباسی نے پولیس کو بتایاکہ بارہ جنوری کو اسکی گاڑی کی بیٹری نامعلوم چورلے اڑے ، دوسرے دن اسی شہری کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیااور اس سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین لیا۔ کلر سیداں سےکلثوم بی بی سے طلائی زیورات،ریس کورس سے سید الف حسین کی جیب سے 81500روپے، سول لائن سےاختشام فرید کے کمرے سے2 موبائل اور پچاس ہزار نقد ی، ٹیکسلا سے شاہ ولی خان کی جیب سے 68200 روپے چوری ہو گئے ۔کوہسار کے علاقے میں احمد کی تلاشی کے دوران سونے کا بریسلٹ،کراچی کمپنی کے علاقے میں شعیب کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات، گولڑہ کے علاقے میں عمران کا پانچ سو کلوسریا، افضال کا آٹھ سوکلوسریا ، ماجد کے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات،تھانہ کھنہ کے علاقے میں عباس کی دکان کے تالے توڑ سامان مالیتی اڑھائی لاکھ روپے،ترنول کے علاقے میں ہائی ایس میں سوار محبوب سے دو لاکھ پانچ ہزارروپےاڑ لیے گئے۔ چوری و ڈکیتی کی دیگر وارداتیں تھانہ وارث خان،صادق آباد، روات ، بنی، صادق آباد، کینٹ، آراے بازار، نیو ٹاؤن، ریس کورس ، صد ر واہ ، گوجر خان، صدر بیرونی ، کہوٹہ ، پیرودہائی،سٹی، پیرودہائی ، وارث خان ،نیو ٹاؤن ،نصیر آباد ، آرے بازار سے تنویر احمد کا موبائل فون، ائرپورٹ، گوجر خان ، جاتلی ، کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،تھانہ سیکرٹریٹ ، مارگلہ ،رمنا ، گولڑہ ، شمس کالونی ،شہزاد ٹاون،کھنہ، سہالہ اورتھانہ آبپارہ ، مارگلہ ، تھانہ گولڑہ، تھانہ آبپارہ، ،کراچی کمپنی، گولڑہ،سبزی منڈی، شمس کالونی ، نون، شہزادٹاون ، کورال، لوہی بھیر ، تھانہ بھارہ کہو ، رمنا ،گولڑہ، سبزی منڈی ،نون ، کھنہ کی حدود میں ہوئیں، جن میں شہری قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
اسلام آباد سے مزید