• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافات میں ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے ، گزشتہ روز مری کا درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم کے خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت دھند اور کہر پڑنے کی بھی توقع ہے ،گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 14کالام منفی 12، اسکردو،گوپس،استور منفی 10،زیارت منفی9، بگروٹ منفی 8،کوئٹہ منفی2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔