• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار کونسل کی ہائیکورٹ پریس ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین سید قمر حسین شاہ سبزواری نے اسلام آباد ہائی کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ثاقب بشیر ، سیکرٹری جنرل ذیشان سید ، سیکرٹری خزانہ حسین چوہدری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری فرح مہ جبین ، جوائنٹ سیکرٹری بشارت راجہ ، پریس سیکرٹری عمر برنی اور گورننگ باڈی کے اراکین آصف نوید ، زبیر قریشی ، برہان بخاری ، ضمیر حسین ضمیر ، کنول گوندل ، مدثر لانگ ، نجیب ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے ، پرائیویسی اور جاننے کے عوامی حق کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد ، منصفانہ اور غیر جابندارانہ رپورٹنگ کا تسلسل جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد سے مزید