• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق المدارس العربیہ کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہ کیاجائے‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ بعض ناعاقبت اندیش عناصر دینی مدارس اور جامعات کے مستحکم و مربوط اتحاد "وفاق المدارس العربیہ" کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے " نفاق" کا شکار کررہے ہیںوہ جگدہ شرن کاریزپشین میں کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پر حاجی حیات اللہ کاکڑسیدسلیم شاہ مولوی محمدنبی قاری عبدالسلام مولوی عبداللہ مولوی محمداقبال سیدحاجی امین اغاحاجی شاہ محمدسیدمحمدصدیق اوردیگربھی موجود تھےانہوں نے کہا ک وفاق المدارس میں شامل مدارس و جامعات مختلف سیاسی نظریات اور سوچ کے حامل ہیں اس لیے متنازع انداز اور فیصلوں سے اجتناب کیاجائے ۔
کوئٹہ سے مزید