• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے کے واقعات میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں پولیس نے چارافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کو مظہر عباس نے بتایا کہ گھرکاسوداسلف لینے گلزیب کالونی پہنچاتوموٹرسائیکل پرسواردونامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔مخدوم رشید پولیس کواحمد بخش نے بتایا کہ ملزمان خضر حیات ،وجاہت نے اسلحہ کے زور پر میری گاڑی سے نقدی دولاکھ اور رائفل اٹھالی۔
ملتان سے مزید