• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدفون اسلحہ والا مکان سابق گورنر سندھ کی فیملی کی ٹرسٹ پراپرٹی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں مدفون اسلحہ والا مکان سابق گورنر سندھ کی فیملی کی ٹرسٹ پراپرٹی نکلی۔

کراچی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیپئر میں جس مکان سے کھدائی کے دوران زیر زمین مدفون بھاری اسلحہ ملا ہے وہ آبادی بھیم پورہ کہلاتی ہے اور لیاری سے جڑا ہوا یہ علاقہ ماضی میں گینگ وار سے مقابلہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے مسلح ونگ کے زیر اثر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپئر تھانے کے سامنے صدیق وہاب روڈ کی بغلی گلی تالپور اسٹریٹ کہلاتی ہے جو آگے جاکر رسالہ پولیس اسٹیشن کے پاس جا کر نکلتی ہے۔یہ پراپرٹی سندھ کے ایک سابقہ گورنر کے خاندان کے ٹرسٹ کی ملکیت ہے۔

مکان قیام پاکستان سے قبل کا تعمیر شدہ ہے جس کا گراؤنڈ فلور برتنوں کے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے جبکہ بالائی منزل پر کئی دہائیوں سے ایک کرسچن فیملی رہائش پذیر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید