• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، 2800 اسکولز میں 8 لاکھ طلباء کو مفت تعلیم

کراچی (پ، ر) سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن 3؍ دہائیوں سے صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیم کی رسائی ، معیار اور ترقی کیلئے کام کررہی ہے، اس وقت صوبے میں 8؍ لاکھ سے زائد بچوں کو 2800؍ اسکولوں میں مفت اور معیاری تعلیم مہیا کی جا رہی ہے۔ فاؤنڈیشن میرٹ پر یقین رکھتے ہوئے ڈویلپمنٹ سیکٹر سے ماہرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا کر صوبے کے تعلیم اور ترقی کیلئے کام کرتی ہے، اس سلسلے میں سابق ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ آف پاکستان نعیم انور کو سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر سخت مسابقتی عمل سے گزارنے کے بعد تعینات کیا گیا۔ نعیم انور نے لندن یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز سے سوشالوجی اور ڈیولپمنٹ میں 3؍ ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں اور انہیں دیہی ترقی، پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ، سوشل ڈیولپمنٹ کے شعبے میں 34؍ سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ اس سلسلے میں نعیم انور کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں اپنے صوبے کے ان پسماندہ اور مستحق لوگوں کیلئے کام کررہا ہوں جن کیلئے سندھ حکومت بہتری اور ترقی کیلئے قدامات کررہی ہے، سندھ حکومت کی توجہ تعلیم کے معیار اور رسائی میں بہتری لانے پر مرکوز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید