• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نےجمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے،حاجی غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سابق چیئرمین حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کی بے دریغ استعمال اور وزرا کی کھلم کھلا مداخلت، انتظامیہ پر دبائو ڈالنے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرنے اور لوگوں کو نوکریوں کا لالچ دینے کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی عبرتناک شکست اور جمعیت علمائے اسلام کی شاندار کامیابی سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے حکمرانوں کومسترد کر کے جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے۔ نااہل نالائق و کرپٹ حکمرانوں کے خلاف دلیرانہ جدوجہد سے جمعیت علمائے اسلام کی عوامی مقبولیت پرھتی جا رہی ہے جمعیت علمائے اسلام صوبے کی اکثریتی جماعت بن چکی ہے ۔ حاجی غلام علی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں حکمران جماعت کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی وزرا اور حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی کی خصوصی ٹاسک دیا گیا لیکن اس کے باوجود حکمران جماعت کی امیدوار کی عبرتناک شکست اور حاجی زبیر علی کی کامیابی سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے حقیقی تبدیلی کے لئے جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
پشاور سے مزید