• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسمانی ریمانڈ غیرقانونی آن لائن بائیک رائیڈرز کیخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد مظہر اقبال نے غیر قانونی آن لائن بائیک رائیڈرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بائیک رائیڈرز کیخلاف کارروائی کا مقصد حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں جس کے تحت غیر قانونی آن لائن بائیک رائیڈرز جن میں متعدد غیر تربیت یافتہ، ٹریفک قوانین بارے آگاہی کا نہ ہونا، موٹر سائیکل درست حالت میں نہ ہونا، متعلقہ اتھارٹی سے آن لائن بائیک چلانے کا اجازت نامہ کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے۔ اس طرح حادثات کا باعث بننے والے بائیک رائیڈرز کیخلاف خصوصی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسے بائیک رائیڈرز کیخلاف کارروائی کے ساتھ اُن کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہ جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سپیشل سکواڈ تعینات کرکے غیر قانونی بائیک رائیڈرز کیخلاف مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے، اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ضرروی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی اور کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے لہٰذا شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
اسلام آباد سے مزید