اسلام آباد( جنگ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین ، ایم این اے راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے زون فائیو کی سوسائٹیوں کے رہائشیوں اور اپنے حلقے این اے 52 کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،حلقے میں سکولوں،کالجوں ،ہسپتالوں ، گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی بی آر ٹائون میں الطاف احمد بٹ کی جانب سے نصب کردہ چوتھے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب اور بعدازاں زون فائیو کی 13ہائوسنگ سکیموں کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر زون فائیو کی کواپرئٹیو ہائوسنگ سکیموں کی ایک کمیٹی کا اعلان بھی ہوا جسکا پہلا اجلاس