• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوبارٹ ٹیسٹ: انگلش بیٹرز پھر ڈھیر، آسٹریلیا 146 رنز سے کامیاب

ہوبارٹ (جنگ نیوز) ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 146 رنز سے ہرا کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ 271 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زیک کرولی 36 اور رائے برنس 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل دوسری اننگز میں آسٹریلین ٹیم 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایلکس کیرے نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے، انگلینڈ کے بولر مارک ووڈ نے آسٹریلیا کی چھ وکٹیں لیں۔ یاد رہے کہ ہوم سائیڈ نے پہلی اننگز میں303 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلش ٹیم بالترتیب188 اور 124رنز بناسکی۔ ٹریوس ہیڈ کو میچ جبکہ 357 رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید