• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مسلمانوں کیلئے الزام تراشی کا ماحول، امریکی انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی

واشنگٹن(تجزیہ / عظیم ایم میاں)امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودیوں کو یرغمال بنانے کے واقعے نے امریکی مسلمانوں کیلئے ایک بار پھر مسلم دشمنی اور الزام تراشی کا ماحول فراہم کردیا ہے۔

ریاست ورجینیا سے ٹیکساس کے نواحی قصبے میں پہنچ کر ایف بی آئی کی بروقت کارروائی اور مذاکرات کے دوران رہائی سے واضح ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اس واقعے کو کتنی ترجیح اور اہمیت دی ۔

ملزم فیصل اس واقعے کے دوران غلط بیانی کرتے ہوئے مسٹر صدیقی نام بتاتا رہا جوکہ عافیہ صدیقی کے ٹیکساس میں آباد رشتہ داروں اور صدیقی نام کے حامل پاکستانیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ۔

واقعے کے حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں تاہم اس سے نہ صرف امریکا میں آباد بلکہ مسلمانوں کیلئے حیرانی اور پریشانی کا سامان پیدا کردیا ہے ۔

 اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں سے لیکر امریکی مسلمان کمیونٹی کے افراد کو جن سوالات اور صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا وہ انتہائی مشکل مرحلہ ہوگا۔

یہاں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب مسلمانوں کی مساجد کی خفیہ نگرانی کی جارہی تھی تو متعدد امریکی یہودی تنظیمیں مسلمانوں سے ملکر احتجاجی مظاہرے کئے اور مذہبی عبادت گاہوں کے احترام کے حق میں آواز اُٹھائی ، اس لئے مساجد اور یہودی عبادت گاہوں میں انسانوں کو یرغمال بنانا اورمطالبات کرنا نہ صرف شرمناک بلکہ قابل مذمت ہے ۔

اہم خبریں سے مزید