• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی وجہ سے عمران کی مقبولیت میں کمی کا تاثر غلط ‘وزیراطلاعات

لاہور(ایجنسیاں)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی قومی لیڈر نہیں ہے‘انتخابات آنے دیں۔

میدان بھی ہوگا او رگھوڑا بھی ہوگا ‘ہم دکھائیں گے الیکشن کیسے لڑتے ہیں‘ ہم 2023 تک یہیں ہیں اور انشا اللّٰہ اگلے پانچ سال بھی کہیں نہیں جارہے۔

تاثر غلط ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے‘سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں۔

آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے۔

ملک سے لوٹ مار کر کے بھاگنے والے آج ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں‘نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید