• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوواک جوکووچ درخواست مسترد ہونے کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ

نوواک جوکووچ درخواست مسترد ہونے کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ 


میلبورن (جنگ نیوز) سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو مقدمہ ہارنے کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نوواک جوکووچ اتوار کی صبح میلبورن سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے قبل نوواک جوکووچ کی ڈی پورٹ کیے جانے کے خلاف آخری درخواست کو آسٹریلوی فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دیا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو تینوں ججز نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کے حکمنامے کو برقرار رکھا۔ ترمیم شدہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے بازی کا جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے بعد جوکووچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے مگر وہ اس کا احترام کرتے ہوئے آسٹریلیا سے واپس جانے میں متعلقہ حکام سے تعاون کریں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے ویکسین لگائے بغیرآسٹریلیا میں رہنے کا حق استعمال کرنا چاہا تھا ۔ آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن الیکس ہاک کے مطابق جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ مفاد عامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا تھا ۔ عالمی نمبر جوکووچ کو دیگر ٹورنامنٹس میں بھی شریک ہونا ہے، البتہ اب یہ واضح نہیں کہ دیگر ممالک میں انہیں داخلہ ملے گا یا نہیں۔ آئندہ چھ ماہ کے لیے جاری کردہ شیڈول میں قرطبہ اوپن، فرنچ اوپن، ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ، قطر اوپن، دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ، میامی اوپن، ومبلڈن سمیت دیگر ایونٹس شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید