• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں، سول سوسائٹی کو ہراساں کرنا قابل مذمت، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ترجمان دفترخارجہ نے کہاہےکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کیخلاف بڑھتی ہوئی ہراسگی کے واقعات ،غیر قانونی گرفتاریوں اور جعلی فوجداری مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتا ہے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی گرفتاریوں پربھارت سے جواب طلبی کرے۔اپنے بیان میں ترجمان نےکہاکہ پاکستان نےبھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری،اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے دیگر کارکنوں کی بلا روک ٹوک ہراساں کرنے اور غیر قانونی گرفتاریوں کیلئے بھارت سے جواب طلبی کرے۔

اہم خبریں سے مزید