تل ابیب(جنگ نیوز)سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیس ختم کرنے کیلئے پلی بار گین پر تیار ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پلی بار گین کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 72 سالہ نیتن یاہو اٹارنی جنرل اویچائی منڈلبلٹ سے ایک معاہدے کی بات کررہے تھے،اٹارنی جنرل کی جانب سے مذکورہ معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔