• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال رہےہیں،سنی تحریک

لاہور(خبر نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی ، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، قاری ریاض ہزاروی ، شیخ محمد نواز قادری اور پیر سیف اللہ نقشبندی نے کہا کہ اضافہ واپس نہ لیاگیا تو احتجاج عوام کا حق ہے۔پیڑولیم مصنوعات میں اضافہ موجودہ حکومت کی بد ترین کرپشن کی دلیل ہے۔حکمران طبقہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں وہ نایاب اور غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے۔عوام حقیقی انقلاب کی طرف نکل رہے ہیں۔موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔تاریخ کی بد ترین مہنگائی پر بھی حکومتی وزراءاپنی کامیابی تصور کر رہے ہیں
لاہور سے مزید