• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکجہتی پیدا کرناعصرحاضرکی ضرورت ہے،پیغام مصطفیٰ کانفرنس

لاہور(خبر نگار)شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام ایوان اقبال میںپیغام مصطفی کانفرنس ہوئی ۔ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ یکجہتی پیدا کرناعصر حاضر کی ضرورت ہے۔ پیغام مصطفی مسلمانوں اور امت کے درمیان فروغ اور وحدت کو فروغ دیتا ہے۔پیغام مصطفی امت واحدہ کا تصور کو اجاگر کرتا ہے ۔علامہ شبیرحسن میثمی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کے لئے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ علماءکرام نے ہمیشہ فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ قرآن مجید مسلمانوں کو امت واحدہ کی طرف متوجہ کرتا ہے۔علامہ افتخار نقوی نے کہا کہ پیغام پاکستان قرار داد مقاصد کے بعد اہم دستاویز ہے۔ علامہ محمد حسین اکبر ، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، علامہ افضل حیدری، پیر حبیب عرفانی، مولانا مخدوم عاصم،اصغر چشتی ،مفتی عاشق بخاری، مولانا محمد خان لغاری ،مولانا حافظ کاظم رضا نقوی ،زاہد علی اخونزادہ، غلام رسول اویسی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سری لنکن منیجر پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنا ن کو شیعہ علما کونسل کی طرف سے شیلڈ بھی دی گئی۔ کانفرنس میں مختلف قراردادوں کی بھی منظوری دی گئی۔
لاہور سے مزید