• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام حکمران سب کچھ آئی ایم ایف کے حوالے کررہے ہیں‘حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت کے رہنما/پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اومی کرون اور کورونا سے زیادہ عمران وائرس پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہورہا ہے ، قوم عمران وائرس سے نجات پانے کے لئے پی ڈی ایم کا ساتھ ددے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردی ہے کیونکہ اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا عمران نیازی خود آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوااورسب کچھ آئی ایم ایف کے حوالے کررہاہے۔
کوئٹہ سے مزید