• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعصبات کے خاتمے کیلئے صوبہ ملتان ضروری، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار

ملتان (سٹاف رپورٹر) نومنتخب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ارشد صابر میو نے کہا ہے کہ ہمارے خطے کی پسماندگی اورمحرومیوں کے خاتمے کیلئے انتظامی و انسانی بنیادوں پر علیحدہ صوبہ ناگزیر ہے تعصبات کے خاتمے کیلئے صوبہ ملتان وقت کی ضرورت ہے،تحریک صوبہ ملتان کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہوں خطہ ملتان کی تاریخی حیثیت ہی ہماری اصل پہچان ہے صوبے کے حصول کی جدوجہدمیں وکلاء اہم کردار ادا کریں گے۔وہ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین کی قیادت میں سینئر وائس چیئرمین سردار شاہ محمد خان ناصر اورسیکرٹری اطلاعات راؤ عارف رضوی سے بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے ارشد صابر میو کو مبارکباد پیش کی۔
ملتان سے مزید