پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے دو مختلف علاقوں میں گھروں میں آتشزدگی کے واقعا ت میں ایک گھرکو شدید نقصان پہنچا جبکہ قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعات کے مطابق گلبرگ کے علاقے قرشی سٹریٹ میں فضل خالق نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور خطرناک شعلے بھڑکنے لگے جس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ وہاں پڑا سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،اسی طرح گلگشت کالونی سول کوارٹر میں بھی حماد آصف نامی شخص کے گھر میں گیس پائپ لائن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، ان واقعا ت کی اطلاعات ملنے پر ریسکیو1122کی فائرفائٹرز اور دیگر گاڑیاں پہنچائی گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پالیاتاہم ان واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122کے مطابق آتشزدگی سے قریبی گھروں میں نقصان پہنچ سکتا تھا تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔